پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت کیلئے سماعت کل تک ملتوی

19 Sep, 2024 | 12:23 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواستگزار وکیل کی التواء کی استدعا پر سماعت کل تک ملتوی کرد ی۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نہیں آئے،اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے عدالت جو بتایا کہ ان کی التواء کی درخواست ہے، اس پر میں دستخط کر دیتا ہوں ،  جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو کل کے لئے رکھ لیتے ہیں۔

مزیدخبریں