پی ٹی اے کافوت شدہ   افرادکے شناختی  کارڈز پر جاری موبائل سمیں بلاک کرنے کا اعلان

19 Sep, 2024 | 12:11 PM

 (ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی  کارڈز پر جاری موبائل سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

  پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ  لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور سمیں اپنے نام منتقل کروالیں مقررہ معیاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی جو فوت شدہ لوگوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری ہوئی تھیں۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی سمیں استعمال کرنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ سمیں اپنے نام منتقل کروالیں، یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلیے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔

  متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم  فوت شدہ شخص کے سی این آئی سی پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔

مزیدخبریں