ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7A میں ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج

 7A میں ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے نادرا رولز و حاضر سروس افسر کی تقرری سے متعلق رول 7A میں ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر خارج کردی۔
 جسٹس فیصل زمان خان نے شہری خاتون اشباء کامران کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار خاتون اشباء کامران خود پیش ہوئیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ، جسٹس فیصل زمان خان نے درخواست گزار خاتون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سنگل بنچ نے سیکشن سات پر پہلے ہی فیصلہ سنادیا۔

 عدالت پہلے ہی اتنا بڑا ریلیف دے چکی اب یہ درخواست کیوں دائرکی ، درخواست گزار خاتون نے جواب دیا اس درخواست میں سیکشن سات کو چیلنج نہیں کیاگیا۔ جسٹس فیصل زمان خان نے ریمارکس دئیےکہ عدالت نے اپنے فیصلے کےپیرا چوبیس میں سیکشن سات پر اپنے رائے دی ہے۔اب یہ معاملہ دو رکنی بنچ کےپاس زیر سماعت ہے عدالت اپیل میں اس کافیصلہ کرے گی۔

Ansa Awais

Content Writer