سابقہ اداکارہ ثنا خان پروگرام میں مذہب سے متعلق بات کرتے آبدیدہ ہوگئیں

19 Sep, 2024 | 11:39 AM

ویب ڈیسک: سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان بھارتی ٹی وی کی اداکارہ روبینہ دلیک کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے مذہب سے متعلق کھل کر گفتگو کی،بات کرتے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں۔

روبینہ دلیک نے اپنے پوڈ کاسٹ میں ان سے سوال کیا کہ کب اور کیوں انھوں نے اپنے دھرم اور مذہب کو واپس چن لیا، ایک وقت ایسا آیا کہ میں اپنے آپ سے سوال کرنے لگ گئی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں۔

ثنا خان نے کہا کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ شیطان نے مجھے بحیثیت ایک عورت برہنہ کب کردیا؟ شلورا قمیض پہن کر کالج جانے والی لڑکی کب شارٹ اسکرٹس پہننے لگی پتا ہی نہیں چلا، مجھے یہ سب یاد کرکے رونا آتا ہے۔

 انھوں نے شوہر کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام میں شوہر کا اونچا مقام ہے جو کہ بیوی سے کہیں زیادہ ہوتا ہے اور بہت لوگ شوہر کی قدر کو صحیح طرح نہیں سمجھ پاتے۔

ثنا خان نے بتایا کہ ہمارے مسلمانوں میں کہا جاتا ہے کہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں اور بیٹا نعمت ہوتا ہے، اللہ نے مجھے جڑواں اولاد نہیں دی بلکہ ایک اولاد سے نوازا جس کی حکمت مجھے بعد میں سمجھ آئی۔

ثنا خان کا کہنا تھا کہ اسلامی زندگی بہت آسان ہے کیونکہ دین نے محض چند چیزوں کو حرام کیا ہے اور اس کے برخلاف کئی چیزوں کو حلال کیا ہے۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

مزیدخبریں