بیرون ملک سے بچوں کی بازیابی کیس،عدالت نے پولیس کو  مہلت دیدی

19 Sep, 2024 | 11:38 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےبھارتی خانون  کے پاکستانی خاوند سے بچوں  کی  دوبئی سے بازیابی کے متعلق کیس  میں سابقہ سماعت پر موچھوں کو تاؤ دینے والے سیکشن افسر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے پولیس کو بیرون ملک سے بچوں کی بازیابی کے لیے 27 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔

کیس کے دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ نے بچوں کے باپ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی یقین دہانی کروادی ، جسٹس محمد طارق ندیم نے بھارتی خاتون فرزانہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا، ڈی پی او شیخوپورہ  بلال ظفر سمیت دیگر افسران  پیش ہوئے ،بھارتی خاتون  فرزانہ بیگم اپنی وکیل بشری قمر کے ہمراہ  پیش ہوئیں ، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرون ملک سے یہاں  آگیا ہے، جسٹس محمد طارق ندیم نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کا سیکشن افسر گزشتہ سماعت آیا تھا ، جس نے  دوران سماعت کئی دفعہ موچھوں کو تاؤ دیا ،کیا افسر کا مقصد  موچھوں کو تاؤ دے کر ڈرانا ہے،  اس نے پہلی دفعہ موچھوں کو تاؤ دیا ، دوسری دفعہ اور  تیسرا دفعہ ، عدالت نے نظر انداز کیا ، کیا آپ نے اس کو ہدایات دے کر بھیجا تھا کہ آپ نے موچھوں کو تاؤ دینا ہے،آپ نے ان کے خلاف کیا کاروائی کی ، وفاقی سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا یہ نیا آفسیر ہے، سہوا ایسا ہوا تھا ،ان سے وضاحت طلب کی ہے،  جسٹس محمد طارق ندیم نے وفاقی سیکرٹری داخلہ  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا  اس کا مطلب ہے کہ اس کو آپ نے کہا تھا ،اس کے خلاف ایکشن لیا تو دکھائیں ،آپ کو کیا  ایسی ہاور منتقل کرنے کا اختیار ہے، آپ کو عزت دیتے ہیں ، اس کا یہ مطلب  نہیں آپ کے افسران یہاں دھونس دکھائیں،سیکرٹری صاحب نے اس کے خلاف کچھ نہیں کیا ، وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا انشاء اللہ آئندہ  ایسا نہیں ہوگا ، اس کو وارننگ بھی دی یے، جسٹس محمد طارق ندیم نے ریمارکس دئیے کہ یہ سیکشن افسر بار بار عدالت سے بات کررہا تھا اور موچھوں کو تاؤ بھی دے رہا تھا ، وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کہا میں اس کی طرف سے معذرت کرتا ہوں،، جسٹس  محمد طارق ندیم نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے آپ جو عزت دی ہے اس کا مقصد یہ نہیں کہ یہاں آکر افسر اس طرح کا رویہ دکھائیں ، بشری قمر ایڈوکیٹ نے کہا ملزم خود آگیا ہے،، اس کا مقصد یہ ہے ، پولیس نے کوئی کوشش ہی نہیں کی ، فاضل جج نے استفسار بچے لے کر کیوں نہیں آئے، بچوں کے باپ نے جواب دیا بچہ بیمار تھا اس لئے پاکستان نہیں لایا ،جسٹس محمد طارق ندیم نے کہا بچوں کے باپ کو  پاکستان سے نہیں جانے دینا ، وفاقی سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا بچوں کے باپ کو پاکستان کے کسی بھی ائیر پورٹ سے باہر نہیں جانے دیں گے، ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کو آئندہ سماعت پر بچے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں