قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کی ہے۔
حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ MDCAT کیلئے دفعہ 144 لگادی ہے پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لاگو ہو گی ہے۔
لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان شامل ہیں امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا* تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
امتحانی مراکز اور اردگرد ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر پابندی عائد کی ہے امتحانی مراکز اور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی ہے کسی شخص کو امتحانی عمل میں رکاوٹ بننے یا غیر منصفانہ زرائع کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔