لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات شروع

19 Sep, 2024 | 11:14 AM

(جنید ریاض) لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آج سے فرسٹ ٹرم کے امتحانات شروع ہو گئے،صوبے کے 43 ہزار سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحان لیا جائے گا۔
  لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آج سے فرسٹ ٹرم کے امتحانات شروع ہوگئے۔صوبے کے 43 ہزار سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات منعقد ہونگے۔پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا امتحان ہوگا۔ امتحانات میں سوالیہ پرچے پنجاب ایگزمینشن کمشن کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔ امتحانات یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ پنجاب بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچے امتحان دیں گے۔

مزیدخبریں