ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

  سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ  کیا ہے،پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کے ساتھ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی گئی۔

  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
 

Ansa Awais

Content Writer