مریم نواز کا ہر شہر کی خوبصورتی کے لئے پی ایچ اے بنانے کا اعلان

19 Sep, 2024 | 09:46 AM

(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات  کی ہے۔
 اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ہر شہر کی بیوٹیفیکشن کیلئے پی ایچ اے بنانے کا اعلان  اورپنجاب بھر میں روایتی میلے بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
مریم نواز نے  کہا کہ ہر شہر میں انتظامیہ مقامی میلوں کی حوصلہ افزائی اورسہولت کاری کرے۔وزیر اعلیٰ نے  آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کی جائے۔
 اجلاس کے دوران ہڑپہ میں آثار قدیمہ کی حفاظت اور سیاحوں کی سہولت کیلئے پلاننگ کا جائزہ بھی لیا گیا۔
 

مزیدخبریں