21ہزار موٹرسائیکلسٹ ماڈل روڈز پر آنےسےمحروم،سی ٹی او لاہور کے سخت احکامات آگئے

19 Sep, 2024 | 09:43 AM

فاران یامین: حادثات کےسدباب اورمحفوظ سفرکےپیش نظراقدامات جاری،13ہزارسےزائدموٹرسائیکلسٹ کوداخلی وخارجی راستوں سےداخلہ کی اجازت نہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 21ہزار موٹرسائیکلسٹ کو شہرکی ماڈل روڈز پر آنے نہیں دیا گیا،ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے پہلے ہی روز 7 ہزار موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے 4981 چالان ٹکٹس جاری ہوئے،بغیر ہیلمٹ 7 پولیس اہلکاروں کو بھی 2،2 ہزار کے چالان ٹکٹس دیئےگئے۔
آج کوئی بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہر میں داخل نہیں ہوگا،شہر کی متعدد شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کیا گیا۔

سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہناتھا کہ موٹرسائیکل سواروں کے پاس ہیلمٹ ہوگا تو ہی سفر کرنا ممکن ہوگا، داخلی و خارجی راستوں، مصروف شاہراہوں 81 انٹریز خصوصی چیکنگ کیلئےوارڈنز تعینات ہیں۔
بغیر ہیلمٹ 2ہزار روپے جرمانہ ہے،شہری چالان سے بچیں،ہیلمٹ پہنیں،شہری ہیلمٹ پہنیں گے تو چالان نہیں ہوگا، ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا، ہمارا مقصد محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں