علی ساہی: ایس ایس پی انویسٹی گیشنز لاہور انوش مسعود چوہدری کوتبدیل کردیا گیا،رات گئے آئی جی پنجاب نے انوش مسعود چوہدری کو سی پی او رپورٹ کا حکم دیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری نےانوش مسعودچوہدری کووفاق رپورٹ کےاحکامات جاری کردیئے، انوش مسعود چوہدری کوپنجاب سے فوری ریلیو بھی کردیا گیا۔
اے آئی جی فنانس محمد نوید کو ایس ایس انویسٹی گیشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔