لاہور پولیس کا سب انسپکٹر منشیات فروش نکلا، رنگے ہاتھوں گرفتار

19 Sep, 2024 | 09:21 AM

فاران یامین: نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ ساؤتھ نے سب انسپکٹر کو گرفتارکرلیا، سب انسپکٹر سجاول نے منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزم سے 70 کلو منشیات برآمد ہوئی، سجاول نے منشیات فروش کو 8لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا ، سب انسپکٹر سجاول نے برآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے لی ،منشیات فروخت کرنے کیلئے ایک ڈسمس کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیا،تکاثر سے 50 ہزار روپے فی کلو فروخت کا سودا طے پایا۔
ڈسمس کانسٹیبل کی 5 ہزار روپے فی کلو کمیشن طے پائی،تکاثر منشیات فروخت کرنے گیا تو این آئی یو ساؤتھ کی ٹیم نے پکڑ لیا،تفتیش میں تمام حقائق سامنے آگئے،ڈسمس کانسٹیبل تکاثر منشیات کی سپلائی کیلئے رخسانہ نامی خاتون کا بھی سہارا لیتا تھا۔
این آئی یونٹ نےسب انسپکٹرسجاول، سابق اہلکار تکاثر اور رخسانہ بی بی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں