ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

21 ستمبر کےجلسے سے قبل پی ٹی آئی کی ایک اور اہم شخصیت کے گھر چھاپہ

21 ستمبر کےجلسے سے قبل پی ٹی آئی کی ایک اور اہم شخصیت کے گھر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: جلسےسےقبل پی ٹی آئی رہنماؤں کےگھروں پرچھاپوں کاسلسلہ جاری،فتح گڑھ میں رہنما پی ٹی آئی علی عدنان کے ڈیرے پر پولیس کا چھاپہ۔

تفصیلات کےمطابق رہنما پی ٹی آئی پی پی 151 جبران حیدر شاہ کے گھربھی پولیس کا چھاپہ مارا گیا، تحریک انصاف کے کارکن وسیم ملک کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ ماراگیا جبکہ جبران حیدرشاہ،وسیم ملک رہائشگاہ پرموجودنہ ہونے سےگرفتارنہ ہوسکے۔

گزشتہ روز پارلیمانی لیڈرپنجاب پی ٹی آئی علی امتیازوڑائچ کےگھرپولیس نےچھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے 2 گھںٹے بعد انہیں رہا کیا گیا،اس سے قبل پولیس نےرات گئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر چھاپہ مارا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

عالیہ حمزہ کا کہناتھا کہ تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو چھاپہ مارا، میرے گھر کی تلاشی لی گئی، میں ضمانت پر ہوں،اگر مطلوب ہوں تو بتایا جائے۔