ڈاکٹر شمشاد اختر کابینہ کی اہم کمیٹی کی صدارت سے بھی سبکدوش

19 Sep, 2023 | 10:35 PM

سٹی42: نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  کو ایک اور اہم کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ کر دیا گیا۔

نگراں وزیراعظم نےنگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  کوکابینہ نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹادیا۔

وزیراعظم نےوزیرنجکاری کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا چیئرمین مقرر کردیا۔

وزیرخزانہ کوکابینہ کمیٹی برائےبین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے بھی ہٹایا جاچکا  ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کی وزارت کا قلمدان بھی واپس لے لیا تھا۔

کابینہ نجکاری کمیٹی ارکان میں وزیرخزانہ،وزیر تجارت وصنعت پیداوار شامل ۔

پاوراینڈ پیٹرولیم,قانون و انصاف ،آئی ٹی اور مواصلات کے وزراء ارکان ہوں گے۔

فوادحسن فواد کی بطور وزیرنجکاری تعیناتی کے بعد  ڈاکٹر شمشاد سے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کی سربراہی واپس لینے کافیصلہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں