ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس پیز سے اہم اجلاس، 12 ربیع الاوّل کی سکیورٹی انتظامات پر غور 

19 Sep, 2023 | 10:02 PM

ویب ڈیسک :ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ ناکہ جات لگاتے وقت پٹرولنگ یونٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں رہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق سید علی ناصر رضوی نے اہم اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ڈولفن سکواڈاورڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں شہر بھر کی سکیورٹی، کرائم کنٹرول اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 12 ربیع الاوّل کی سکیورٹی انتظامات زیر غور آئے، اس کے علاوہ کرائم کنٹرول اور کرائم فائٹنگ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

اجلاس میں ڈولفن، پی آریو، موبائل سکواڈ کی موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات پر زور دیا گیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ناکہ جات لگاتے وقت پٹرولنگ یونٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں رہیں، پولیس کا امیج بہتر بنانے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ سکیورٹی آف وولنرایبل اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اسلحہ کی نمائش،ڈالہ کلچر پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ 

اجلاس میں قحبہ خانوں،جوئے کے اڈوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ  گداگروں اور اُنکے ٹھیکیداروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں۔ اچھے کاموں پرستائش جبکہ ناقص کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔

مزیدخبریں