مشتبہ بیگ ملنے کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ کا 21 ستمبر 2023 کو ٹریل بند کرنے کا فیصلہ

19 Sep, 2023 | 08:44 PM

طیب سیف : اسلام آباد ریڈ زون میں واقعی ٹریل سے مشتبہ بیگ ملنے کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے 21 ستمبر 2023 کو ٹریل بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق ٹریل تھری اور ٹریل فائیو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور ضروری حفاظتی انتظامات کیلئے فرضی مشق کی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد احکامات  کی تعمیل کروائیں۔ 

مزیدخبریں