پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک،ایک شہری جاں بحق

19 Sep, 2023 | 07:34 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی کے نیو ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  نیو ٹائون میں یونیورسٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مبینہ ڈکیت مارا گیا۔ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر شہری جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا شہری زخمی ہوا۔ 

فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

مزیدخبریں