ویب ڈیسک: امریکی ویزا کے حصول میں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ امریکا نے ویزا کی 3 کیٹیگریز میں اہم پیش رفت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ویزا کے لیے اپائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کردی گئی جبکہ 2024 میں طے شدہ اپائنٹمنٹ کو 2023 میں نمٹایا جائے گا۔
پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب میں اضافے کے بعد امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹا رہا ہے۔
درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے 3 طریقوں سے کام کررہے ہیں، نان امیگرنٹ ویزا کے لیے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیز کردیا گیا ہے، 2024 میں طے شدہ اپائنٹمنٹ کی مدت کو کم کرتے ہوئے وہ 2023 میں مقرر کی جا رہی ہیں، اُن میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے سے ہی طے ہو سکتی ہیں۔
سفر کے خواہاں پاکستانیوں اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد دوبارہ شیڈول کرسکتے ہیں، 25 ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔