ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر مل گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:  او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت میں کامیابی سے آگاہ کردیا 
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت  ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے سٹاک ایکسچینج کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل 100فیصد حصہ کے ساتھ ماڑی ایسٹ بلاک کا واحد آپریٹرہے۔ کمپنی نے 29جون، 2023 کوکنویں میں 1851میٹرزتک گہری کھدائی کی۔
 او جی ڈی سی ایل نے خط میں مزید بتایا کہ ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔
 سوئی مین لائم سٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ھوئی ہے۔
 دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گی، او جی ڈی سی ایل

کمپنی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔ او جی ڈی سی ایل