اویس کیانی: وفاقی کابینہ نے ظہور احمد کو قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کی اجازت حاصل کی گئی۔ وزارت اطلاعات ونشریات کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
واضح رہے کہ ظہوراحمد کو30اگست کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔ اسٹیشلمنٹ ڈویژن نے قائمقام ایم ڈی پی ٹی وی کوبنیادی تنخواہ کا 10فیصد ایڈیشنل چارج الاونس دینے کی سفارش کی تھی۔
گریڈ 21کے آفیسر ظہور احمد کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔