ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ننشیا  سسٹر صوبے، ننشیا کی ترقی کے ماڈل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب کےنگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کےصوبہ ننشیاکے دارالحکومت  ین چوان میں کیمونسٹ پارٹی سیکرٹری آفس کا دورہ کیا۔
ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یانشون(Liang Yanshun) نے آفس سے باہر آکر وزیراعلی محسن  نقوی اور  حکومت پنجاب کےوفد کا پرتپاک استقبال کیا
وزیراعلی محسن نقوی اور ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یانشون کی باضابطہ ملاقات میں ننشیا کی ترقی اور ون ونڈو آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  نینشیا کی ترقی کے مختلف عوامل کو سمجھنے میں گہری دلچسپی لی۔
محسن نقوی نےمیٹ پروڈکشن،ڈیری ڈویلپمنٹ،آئی ٹی اور ڈرِپ اریگیشن سسٹم میں چین کی مہارت سے پنجاب میں فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔
ساہیوال اور بہاولپور کو ننشیا کے شہروں ووزہنگ اورژانگ وی کے سسٹر شہر قرار دینے کا اصولی فیصلہ
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری ننشیا کیمونسٹ پارٹی لیانگ یانشون کو پنجاب کے دورہ کا تحریری دعوت نامہ دیا۔
سیکرٹری ننشیا کیمونسٹ پارٹی لیانگ یانشون نے وزیراعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور پنجاب کےدورے کی دعوت قبول کر لی۔
دونوں رہنماوں نے ننشیا اور پنجاب کے درمیان 17سال قبل سسٹر صوبے کے معاہدے کے احیاء پر بھی اتفاق کیا ۔

محسن نقوی نے کہا پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ لازوال ہے۔

 محسن نقوی نے بتایا کہ ہم ننشیا میں صنعتی اور زرعی ترقی کے ماڈل کامشاہدہ کررہے ہیں اور ننشیا کے تجربات سے پنجاب میں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

 ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یانشون نے کہا کہ  ہم وزیر اعلی محسن نقوی کے کام سے متاثر ہیں۔

کامریڈ لیانگ یانشون نے یقین دلایا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔
سیکرٹری ننشیا کیمونسٹ پارٹی لیانگ یانشون نے وزیراعلی محسن نقوی اور وفد کو باہر آکر رخصت کیا۔
ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سٹینڈنگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل لی ڈونگ شنگ، ووزہنگ کے میئر وانگ ژوجن،زونگ وائی کے میئر ماہونگ ہائی،ننشیا انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ یانگ جن ہوئی،ماحولیات اور ایکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی پنگ ژو ہی،ایگری کلچر وزرعی امورکے ڈی جی وانگ جیان،فارن افیئر آفس کے سربراہ فین ہوافنگ بھی کمیونسٹ پارٹی کے دفتر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں شریک تھے۔
صوبائی وزرا، ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد، اظفر ناصر،ابراہیم حسن مراد چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل بھی موجود تھے۔