حافظ دلاور : شہر میں ہونے والی بارش کے بعد مین بلیوارڈ سروس روڈ گلبرگ میں زیر زمین سیوریج پائپ لائن پھٹنے کے باعث گہرا شگاف پڑ گیا۔ گہرے شگاف کی وجہ سے بجلی کا کھمبا بھی زمین میں دھنس گیا۔
گلبرگ سروس روڈ پر پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث کوئی نقصان تو نہیں ہوا مگر بجلی کا کھمبا گرنے کی وجہ مین بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور علاقے کی بجلی معطل ہوگئی جبکہ لیسکو کا عملہ موقع پر مشینری کے ذریعے بجلی بحال کرنے کے لیے موجود تھا۔۔ واسا انتظامیہ کا عملہ بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گیا۔