بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سےتین افراد زخمی

19 Sep, 2023 | 04:57 PM

عابد چودھری : پرانے ایئر پورٹ کے قریب بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سےتین افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
 پولیس کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ کے قریب گھر کی پہلی منزل کی چھت بارش کے باعث گرگئی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ریسکیو کے مطابق حادثہ میں ایک مرد اور 2 خواتین زخمی ہوئیں ۔تینوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں نسرین، میرب اور حسن شامل ہیں۔

مزیدخبریں