رانا شہزاد : گجرات کے تھانہ دولت نگر کے علاقہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ 3 روز گزرنے کے باوجود پولیس با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کر سکی.
ذرائع کے مطابق بااثر نوجوان ضیغم جٹ خواتین سے دوستی کر کے جسمانی تعلقات بنا کر بلیک میل کرتا ہے۔
لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا.تھانہ دولت نگر پولیس ضیغم جٹ کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ دولت نگر ایس ایچ او نے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی مبینہ طور پر بھاری رقم وصول کر رکھی ہے.
تھانہ دولت نگر ایس ایچ او صغیر بھدر کے مطابق میرے پاس درخواست نہیں آئی مقدمہ کیسے درج کروں. تھانہ میں درخواست آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا خاتون اپنی مرضی کے ساتھ سب کچھ کر رہی ہے پولیس اس میں کیا کر سکتی ہے۔