بجلی کا میٹر کٹنے پہ نوجوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی

19 Sep, 2023 | 04:41 PM

شہزاد احمد : عارف والا کے محلہ مظفرآباد میں بجلی کا میٹر کٹنے پہ نوجوان نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق نوجوان وقار کے گھر میں غربت کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا کچھ دنوں سے بیوی بھی جھگڑے کے باعث بچوں کو لے کر میکے چلی گئی۔ زائد بجلی کا بل جمع نہ کروانے پہ گھر کا میٹر کٹ جانے پر نوجوان دلبرداشتہ ہوگیا، اور پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔ 

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ نوجوان وقار محلہ مظفرآباد میں ڈرائی کلین کا کام کرتا تھا اور کچھ دنوں سے تنگی کے حالات میں زندگی گزار رہا تھا.

مزیدخبریں