سٹی 42: انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 295.95 روپے سے گر 294.90 روپے پر بند ہوا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 12.20 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے سے کم ہوکر 296 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 318 روپے پر برقرار ، برطانوی پاونڈ 6 روپے اضافے سے 375 روپے کا ہوگیا۔ امارتی درہم 70 پیسے اضافے سے 82.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 79.50 روپے پر برقرار رہا ۔