ریڈیو پاکستان کے 994 ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں

19 Sep, 2023 | 04:33 PM

زین مدنی : ریڈیو پاکستان کے 994 ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں ۔

تفصیلات کے مطابق 2020میں ریڈیو  پاکستان لاہور ، راولپنڈی ، پشاور ، ملتان ، بہاولپور ، حیدر آباد،خیر پور اور پاکستان کے دیگر مختلف شہروں میں واقع ریڈیو سٹیشنز سے 994 ملازمین کو برطرف کردیا گیاتھا۔ان میںریسورس پرسن ،ڈیوٹی آفیسر اور ا ے ایم اے شامل ہیں۔

مذکورہ ملازمین کو تین ماہ قبل سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارش پر بحال کردیاگیا ۔ان میں29ملازمین کا تعلق لاہور سے ہے، تاہم ملازمین کو ابھی تک تنخوا ہیں نہیں مل سکیں، جس کے باعث وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

ملازمین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں فوری طور پر تنخواہیں دلائی جائیں۔

مزیدخبریں