بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، لیسکو ملازمین بھی ملوث

19 Sep, 2023 | 04:03 PM

عرفان ملک : ایف آئی اے نے بجلی چوروں کے خلاف  کارروائی کرتے ہوئے الحادی فاؤنڈری سےبجلی چوری پکڑلی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے احمد ٹاؤن مومن پورہ روڈپر کارروائی کی۔ اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فاؤنڈری میں مختلف سورس کی مددسےبجلی چوری کی جاری تھی، فاؤنڈری میں چوری کی بجلی سےلوہاپگھلایا جا رہا تھا۔ بجلی چوری میں لیسکو کےملازمین بھی ملوث پائے گئے۔ 

ایف آئی اے نےفیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغازکردیا۔ 

مزیدخبریں