ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التواء مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دی ہے, اجلاس میں فراہمیٔ انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گی،وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گے۔