پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالحمید بھٹی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

19 Sep, 2023 | 03:35 PM

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالحمید بھٹی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق عبدالحمید بھٹی نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوسف رضا گیلانی اور بھورے والا تحصیل میں پی پی صدر کامران گھمن بھی موجودتھے۔ 

عبدالحمید بھٹی نے آصف زرداری سے ملاقات کےبعد پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

مزیدخبریں