(شہزاد خان ابدالی)لاہور میں ہونے والی بارش کے باعث متعدد شاہراہیں زیر آب آگئیں،جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کیوجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔تجارتی سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر رہیں۔
بارش نے تجارتی سرگرمیوں کو بھی گہنا کر رکھ دیا ۔متعدد سڑکیں اور بازار زیر آب آنے کیوجہ سے صدر کینٹ بازار،دھرم پورہ بازار،صداکاراں بازار مغلپورہ،شالیمار لنک روڈ پر تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، ان علاقوں میں متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے گاہک نہ ہونے کے برابر رہے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا بارش جب بھی ہوتی ہے کاروباری سرگرمیاں شدید مندی کا شکار ہوجاتی ہیں ۔واسا اور دیگر متعلقہ ادارے نکاسی آب یقینی بنائیں تاکہ تجارتی سرگرمیوں کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے ۔