نشے کے عادی افراد کو پہلوانی سکھانے کا فیصلہ

19 Sep, 2023 | 01:51 PM

طلحہ اشرف :نہر سے لاوارث نشے کے عادی افراد کو پہلوانی سکھانے کا فیصلہ،صدر دیسی کشتی ایسوسی ایشن مہراکرم عرف کالا پہلوان کے زیرصدارت اجلاس،میٹنگ میں اہل علاقہ کو پہلوانی کی طرف راغب کرنے کیلئےگفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر دیسی کشتی ایسوسی ایشن لاہور مہر اکرم عرف کالا پہلوان کے دفتر میں نوجوانوں کو نشہ سے بچانے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی، میٹنگ کی صدارت مہر اکرم کالا پہلوان نے کی۔

 میٹنگ میں دیسی کشتی ایسوسی ایشن کے ممبر پہلوان نے بھی شریک ہوئے،  میاں اکبر ناظم، فیصل پہلوان، وقار پہلوان، نومی پہلوان، اعظم خان، مٹھو خلیفہ، سونا چاندی، پپو پہلوان، مہر مظہر، چودھری عثمان گجر، اسد گجر، ہمایوں باجوہ نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں اہل علاقہ کو پہلوانی کی طرف راغب کرنے کیلئے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اہل علاقہ نے اس موقع پر اپنے بچے پہلوانی کیلئے  پہلوان کے حوالے کئے،  نوجوانوں کو نشہ سے بچنے اور پہلوانی کرنے کا پیغام دیا اور کہا ہم نے پلان کیا ہے کہ نہر سے لاوارث نشئیوں کو اکھاڑے میں لاکر پہلوانی کروائیں گے، اپنے بچوں کا خیال کریں ان پر نظر رکھیں اچھی راہ پر لگائیں، پنجاب حکومت کو شکریہ ادا کرتے ہیں جومنشیات سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں