بھارتی اداکار کی جواں سالہ بیٹی نے خودکشی کرلی  

19 Sep, 2023 | 01:17 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار کی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کرلی، لڑکی نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار، میوزک ڈائریکٹر، گلوکار اور فلم ساز وجے اینٹونی کی بیٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناؤ کا شکار تھی، اور لڑکی نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ میرا کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ اس کی لاش چنئی شہر میں 18 ستمبر کی رات 3 بجے گھر میں لٹکی ہوئی ملی۔

 

مزیدخبریں