سعید احمد :اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے سستا، 296 روپے قیمت جاری ہے،یورو 1روپے سستا، 317 روپے کا ہو گیا،برطانوی پاؤنڈ 1روپے مہنگا ہو کر 370 روپے ،اماراتی درہم 70پیسے مہنگا، 82روپے 50پیسے کاہو گیا ،جبکہ سعودی ریال 20پیسے سستا ہو کر 79روپے 30پیسے کا ہو گیاہے۔