سٹی42: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بیشتر ممالک کے کرکٹ منتظمین اپنی ٹیمیوں کی سیلیکشن کر کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کر چکے ہیں جبکہ پاکستان کی قومی ٹیم میں کون کون کھیلے گا یہ اب تک طے نہیں ہو سکا۔ پتہ چلا ہے کہ سیکیلٹرز کئی نئے کھلاڑیوں کو بھی اس میگا ایونٹ میں ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کی تشکیل کے لئے چیف سلیکٹر کی مشاورت جاری ہے۔ میگا ایونٹ کے لئے اسکواڈ کو حتمی شکل جلد دے دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے 18 سے 20 کھلاڑیوں کے نام زیر غور ہیں ۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کپتان بابر اعظم کے بعد ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور کوچ گرانٹ بریڈ برن سے بھی مشاورت کریں گے۔مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد چیف سلیکٹر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع ک کن ہے کہ مسٹری اسپنر ابرار احمد،فاسٹ باولر زمان خان کے نام بھی میگاایونٹ کے لیے زیر غور ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے سرفراز احمد کانام بھی ریزرو وکٹ کیپر کے لئے زیر غور ہے ۔
میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے لگانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ورلڈ کپ کے لئے تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا