(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی ہے۔
مریم نواز کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
لیگی قائد کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔