معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

19 Sep, 2022 | 07:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں کئی اداکار اور اداکارؤں نے مختلف مسائل کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔ 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے کئی سوالات کو جنم دیا تھا ، اب ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی، اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

تامل فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ پولین جیسیکا جو کہ دیپا کے نام سے مشہور تھیں، دیپا کے رشتہ دار اسے مسلسل فون کر رہے تھے لیکن جواب نہ ملنے پر پربھاکرن نامی ان کا دوست اداکارہ کی خیریت معلوم کرنے اس کےگھر پہنچ گیا،دروازہ نہ کھلنے پرپربھاکرن نے پولیس کو اطلاع دی ، پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیپا کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کے ساتھ یہ تحریر بھی ملی ہے جس میں انہوں نے موت کا ذمہ دارخود کو ہی قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپا کئی برسوں سےچنائی میں تنہا مقیم تھیں،29 سالہ دیپا کئی فلموں میں کام کررہی تھیں۔

مزیدخبریں