طلباء کو بڑا ریلیف مل گیا

19 Sep, 2022 | 06:01 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل/پی ایچ ڈی داخلے،سیلابی صورتحال کے باعث ایم فل/پی ایچ ڈی میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی آخری تاریخ میں انتظامیہ کیجانب سے توسیع کر دی گئی ہے۔ داخلوں کے خواہشمند طلباء اب 5 اکتوبر تک پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرامز میں درخواست دے سکیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق ایم فل/پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ، انٹرویو کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل/ پی ایچ ڈی داخلوں کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے امیدوار ویب سائٹ وزٹ کریں۔

مزیدخبریں