پولیس افسران کے لئے بڑی خوشخبری

19 Sep, 2022 | 04:49 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی سنی گئی،سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور،آرپی اوز سے سب انسپکٹرز کا اپڈیٹ ریکارڈ طلب کر لیا۔

 لاہور سمیت پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کی سنی گئی ، آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں تعینات سب انسپکٹرز کااپڈیٹ ریکارڈطلب کرلیا ، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے پرموشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے، ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سب انسپکٹرز کا ریکارڈ مکمل کر کے متعلقہ عملہ ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ ون پنجاب کے پاس مرحلہ وار پیش ہو جبکہ ملتان،سرگودھا،سہالہ پولیس کالج اور شیخوپورہ،گوجرانوالہ،فیصل آباد اور ساہیوال،کیپٹل سٹی پولیس لاہور،بہاولپور اور ڈی جی خان، رالپنڈی ریجن کا عملہ ریکارڈ سمیت طلب کئے گئے،مراسلے کے مطابق خفیہ کارکردگی رپورٹس، شوکاز نوٹس،اینٹی کرپشن کیس سمیت دیگر تمام فائل ہونے والی سزاﺅں کی اپڈیشن پرفارمہ سمیت پیش کی جائے۔

مزیدخبریں