رائیونڈ، نشئیوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

19 Sep, 2022 | 04:42 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری) رائیونڈ میں نشئیوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان گرفتار کر لئے۔ 
پولیس کے مطابق رائیونڈ میں نشئیوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،نشے کا لالچ دیکر خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،قصور کی رہائشی خاتون نشہ کی عادی تھی اور نشہ کی لالچ میں ملزمان کیساتھ لاہور آئی،ملزمان نے نشہ دلانے کے بہانے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں