ویب ڈیسک: ملکہ الزبتھ دوم کا مکمل نام الزبتھ الیگزینڈرا میری تھا،2 جون 1953ء کو ویسٹ منسٹر ایبے لندن میں ملکہ کی تخت نشینی کی تقریب منعقد ہوئی۔
ملکہ کی تاجپوشی اپنی طرح کی پہلی ایسی تاج پوشی تھی جو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔9 ستمبر 2015 کو انھوں نے ملِکہ وِکٹوریا کے سب سے لمبے دورِ حکومت کے ریِکارڈ کو توڑ دیا اور برطانیہ پر سب سے زیادہ وقت تک حکومت کرنے والی ملِکہ بن گئیں۔۔
ملکہ الزبتھ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ سربراہ مملکت اور بزرگ ترین شاہی حکمران تھیں۔ ملکہ نے 1961میں پاکستان کا دورہ کیا ،اور دوبارہ 1997میں پاکستان کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ شہزادہ فلپ ، ڈیوک آف ایڈنبرا بھی تھے۔ ملکہ الزبتھ نے 100 سے زائد ممالک کا سفر کیا، جو کسی برطانوی حکمران کے شاہی دوروں کا ایک ریکارڈ ہے۔
ستر برسوں میں ملکہ الزبتھ برطانوی دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے مجموعی طور پر 150 سے زائد دورے کیے۔برطانوی سربراہ مملکت کے طور پر الزبتھ ثانی نے تقریباﹰ 21 ہزار تقریبات میں شرکت کی۔۔ ملکہ کے دور حکمرانی میں برطانیہ میں 15 وزرائے اعظم نے ملکی حکومت کی سربراہی کی۔