ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے کارِ خاص پرنوازشات کی برسات

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیراعلیٰ کے کارِ خاص پرنوازشات کی برسات،،محمد خان بھٹی صوبے میں سب سے زیادہ تنخواہ لینےوالے افسربن گئے،اگست میں محمد خان بھٹی کو18 لاکھ55ہزار روپے تنخواہ دی گئی۔

پنجاب کے کسی سرکاری محکمے میں تعینات ہونیوالے سرکاری افسرمحمد خان بھٹی پنجاب میں بطور سرکاری افسر18 لاکھ روپے تنخواہ لینے والے پہلے افسر ہیں۔ اے جی آفس سے محمد خان بھٹی کی موصول ہونیوالی سیلری سلپ کے مطابق انہوں نے اگست میں 18 لاکھ روپے کی تنخواہ لی۔ جبکہ صوبے کے سب سے بڑے عہدے پرتعینات چیف سیکرٹری کی تنخواہ صرف 6 لاکھ روپے ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی کی تنخواہ 2 لاکھ اوردیگر مراعات ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری نبیل اعوان کی تنخواہ5 لاکھ 60 ہزارتھی۔ محمد خان بھٹی کی سیلری سلپ کے مطابق بنیادی تنخواہ2 لاکھ 44 ہزارروپے ہے۔ 7 لاکھ 40 ہزاربطوراعزازی تنخواہ اورفیول الاؤنس کی مد میں2 لاکھ 44 ہزار وصول کیے۔

سیشن الاؤنس کی مد میں محمد خان بھٹی نے1 لاکھ 96 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 24 ہزار684 اور14 ہزار روپے کا انتظامی الاؤنس بھی لے رہے ہیں۔ محمد خان بھٹی تنخواہ میں975 روپے کا انٹرٹینمنٹ الاونس 16 ہزار 202 کا اسپیشل الاؤنس بھی وصول کر رہے ہیں۔محمد خان بھٹی کی تنخواہ سے 2 لاکھ 33 ہزار روپے کا ٹیکس کٹوتی بھی کی گئی۔

محمد خان بھٹی دیگرافسران سے زیادہ وصول کی جانیوالی تنخواہ پر موقف دینے کی بجائے خاموش رہے ۔