عمراسلم:مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےپنجاب میں پارٹی امور دیکھنا شروع کر دیئے ،صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سرداراویس لغاری سمیت دیگر کو غیر فعال عہدیداروں کے حوالےسےآگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ(ن) مریم نواز نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کے معاملے خود دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداروں سے مریم نواز نے خود را بطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیداروں سے ٹیلی فون پر رابطے کر رہی ہیں اور ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے صوبائی صدر راناثنااللہ اور جنرل سیکرٹری سرداراویس لغاری اور دیگر کو غیرفعال عہدیداروں کےحوالے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل صوبے کے سیاسی معاملات سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز دیکھتے رہے ہیں۔