ویب ڈیسک :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شہباز گل کی بنی گالہ میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز گل نے جیل میں گزرے وقت پر عمران خان سے تفصیلی بات کی، عمران خان نے شہباز گل پر تشدد کی سخت مذمت کی، عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے، ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔