ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری

19 Sep, 2022 | 01:00 PM

ویب ڈیسک: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے پہنچ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ویسٹ منسٹر ایبے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر ملکی سربراہان مملکت، شاہی خاندان کے افراد موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، فرانس، کینیڈا کے صدور بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ہیں۔نائب چینی صدرکی قیادت میں چینی وفدب ھی ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گیا۔

سابق برطانوی وزرائے اعظم جان میجر، ٹونی بلیئر، ورڈن، براون، ڈیوڈ کیمرون، تھریسامے، بورس جانسن بھی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹرایبے پہنچ گئے۔ 

دنیا بھر سےتقریبا 500 معززین ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہونگے۔

شام 4 بجے برطانوی قومی ترانے کے ساتھ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی سروس اختتام پذیر ہوگی، شام سوا 4 بجے ملکہ کی میت کا جلوس ویلنگٹن آرچ پہنچے گا، شام 5 بجے ملکہ کے تابوت کو جلوس کے ساتھ ونڈسر قلعہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

رات ساڑھے 11 بجے ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین کی رسم ہو گی، ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے پہلو میں ونڈسر قلعہ میں کی جائے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور 500 سے زائد عالمی رہنما ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں جبکہ شمالی کوریا، ایران اور روس کے سربراہان کو دعوت نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں