بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کر دی

19 Sep, 2022 | 12:43 PM

ویب ڈیسک:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے جا رہی ہے اور پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

سیریز کے پہلے 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں معین علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

بابر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں گراؤنڈ میں رننگ کرتے اور بیٹنگ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں