عمران خان بہت بڑا جوا کھیلنے جا رہے ہیں، محمد زبیر

19 Sep, 2022 | 09:49 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت بڑا جوا کھیلنے جا رہے ہیں، عمران خان زبردستی نومبر سے قبل اسمبلیاں تحلیل کروانا چاہتے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان جلسوں کے لیے لوگ نکال سکتے ہیں، مگر دھرنے کے لیے لوگ نہیں نکلیں گے، یہ 2014 نہیں جب انہیں بہت سے سہولیات میسر تھیں، عمران خان آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا بیان دے چکے ہیں جس میں انہیں زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

ہم دھرنے کی کال پر سنجیدگی سے غور کریں گے، اس وقت ملک کے معاشی معاملات ایسے نہیں کہ جس کا ہمیں الیکشن میں فائدہ ہو، مہنگائی سے انکار نہیں، عمران خان اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں