ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی و سرکاری اسکولوں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری

نجی و سرکاری اسکولوں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈینگی اور ملیریا کے حوالے سے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے لیے نئے ایس اوپیز جاری کردیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں، طلبہ و طالبات اور والدین کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نئے ایس او پیز کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں اسمبلی اور فیزیکل ٹریننگ سیشن آئندہ ایک ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں ہاف سلیو شرٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فل آستین کی شرٹس اور ٹراؤزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer