5 سے 12 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع

19 Sep, 2022 | 09:06 AM

ویب ڈیسک:ملک بھر میں 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم آج سے شروع ہوگی۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔وزارت صحت کے مطابق تعلیمی اداروں میں بھی انسداد کورونا ویکسین لگانے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔ بچوں کی ویکسین کی ’’ب فارم‘‘ کے ذریعے انٹری کرائی جائے گی۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ صحت نےگزشتہ روزکورونا سےبچاؤ  کی ویکسین 5سال کےبچوں کو بھی لگانےکا فیصلہ کیاتھا۔ پاکستان میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم  کا آغاز آج ہورہا ہے۔

مہم کے دوران پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی. 

مزیدخبریں