پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو جہاز سے نیچے اتار دیا گیا

19 Sep, 2021 | 10:35 PM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پردوران پرواز جہاز سے نیچے اتاردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز امریکی ائیرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر انہیں جہاز سے نیچے اتاردیا، امریکی ائیرلائن کے مطابق پرواز نیو یارک سے ڈیلاس جارہی تھی ۔

 دوسری جانب باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائیرلائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا تاہم مجھے اور میرے دوست کو پھر بھی جہاز سے پولیس نے نیچے اتارا، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔

مزیدخبریں